اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مجھے ہدایات ملی ہیں کہ الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی جائے، عدالتی فیصلے سے جمہوریت تباہ ہوئی اس کی بقا کیلئے عوامی عدالت میں جانا پسند کریں گے، لیول پلیئنگ کیلئے عدالت گئے اور ہم سے فیلڈ ہی چھین لی گئی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ دسمبر 2023 کے فیصلے کے تناظر میں عدالت آئے تھے، سپریم کورٹ نے کہا تھا سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے لیکن تحریک انصاف کا شیرازہ ہی بکھیر دیا گیا اور لیول پلینگ فیلڈ تو کیا ہم سے تو فیلڈ ہی چھین لی گئی،پوری ایک جماعت کو پارلیمان سے باہر کرکے پابندی لگائی جارہی ہے۔ مجھے ہدایات ملی ہیں، درخواست واپس لے لی جائے،ہمیں آج تک جلسوں کی اجازت نہیں دی گئی، ہمارے ساتھ بلے کے نشان پر تماشہ ہوا، الیکشن کی آمد پر ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مساوی مواقع کے بجائے پی ٹی آئی وکلاء اور رہنماؤں کو اٹھایا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ وکلاء کو پی ٹی آئی نے بھیجا لیکن انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو ایم پی او لگا کر گرفتار کیا گیا، ہمیں کسی ضلع میں جلسے نہ کرنے دیئے گئے، جو جلسے کی کوشش کرتا ہے اس کیگھر پرحملے کرتے ہیں، ہم یہ سب معاملات سپریم کورٹ میں لائے۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو گرفتار کیا، پولیس کہتی ہے کچھ نہیں ہوا، چیف جسٹس کی عظمت کو سلام، وہ کہتے ہیں میں ٹی وی نہیں دیکھتا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کی وجہ سے ہماری مخصوص نشستیں اڑا دی گئی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی بھی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریز کے ساتھ انتخابی الائنس کرتی ہے۔لطیف کھوسہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین نے ہم سے 7 سیٹیں مانگیں تھیں، پی ٹی آئی نظریاتی کو 7 سیٹیں دینے کا معاہدہ ہوا، ٹکٹوں پر دستخط ہوئے، معاہدے کے بعد پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کو اٹھا لیا گیا، پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کو ٹی وی پر لاکر بیان دلایا گیا کہ یہ دستخط جعلی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم عوام کی عدالت میں جا رہے ہیں، ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، عدالتی فیصلے سے جمہوریت تباہ ہوئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اسی طرح کا انٹرا پارٹی الیکشن پیپلز پارٹی میں بھی کرایا، بلاول بھٹو اور میرے نام پر بھی پیپلز پارٹی میں کوئی امیدوار کھڑا نہ ہوا، پیپلز پارٹی میں ہم نے جب انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تو بلامقابلہ ہوئے، انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تو کوئی بلاول اور آصف زرداری کے سامنے کھڑا نہ ہوا۔ ۔انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے ادنیٰ کارکن کے مقابلے میں بھی نہیں ٹھہر سکتا.
Load/Hide Comments



