شہداد پور(آن لائن)سندھ سے تعلق رکھنے والی چانڈیو اورجام برادری کے عمائدین نے سائرہ بانو کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔جی ڈی اے کے این اے210 سے مشترکہ امید وار سائرہ بانوکی انتخابی مہم زورشور سے جاری ہے،ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روزسائرہ بانو سے عمائدین کے وفد اور علاقے کی عوام سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر چانڈیو اور جام برادری کے عمائدین نے سائرہ بانو کی مکمل حمایت کاا علان کیا،وفود نے سائرہ بانو کو اپنے حلقے کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا،سائرہ بانو نے گیس پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔سائرہ بانو نے چانڈیو اورجام برادری سمیت تمام عمائدین کی شکریہ اداکیا اور کہا کہ کھوکھلے نعروں پر یقین رکھتی ہوں نہ ہی عوام کو دھوکہ دوں گی،جو وعدہ کروں گی پورا کروں گی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کئی سال حکومت میں رہی مگر سندھ کے عوام آج بھی مسائل کا شکار ہیں،سندھ کے عوام کو اب مزید ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ووٹ کااستعمال سوچ سمجھ کرنا چاہیے۔
Load/Hide Comments



