آئی ایم ایف قسط کی منظوری، پاکستانی معیشت بارے مثبت اعشاریئے سامنے آنے لگے

اسلام آباد (آن لائن) آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اور قسط کی منظوری کے بعد بالاخر پاکستانی معیشت بارے مثبت اعشاریئے سامنے آنے لگے،گزشتہ مال سال کے مقابلے میں شرح نمو بہتر ی کے ساتھ ساتھ، بیروزگاری اور مہنگائی میں بھی کمی کا امکان ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی کم ہو گا۔۔ آئی ایم ایف نے 70 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کرنے کی وجوہات بتا دیں۔دستیاب دستاویز کے مطابق گزشتہ مال سال کے مقابلے میں شرح نمو بہتر ہوجائے گی۔ بیروزگاری اور مہنگائی میں بھی کمی کا امکان ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی کم ہونے کا تخمینہ ہے۔مہنگائی کی اوسط شرح 18.5 فیصد سے آگے نہیں جائے گی۔بجٹ خسارے میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال اوسط مہنگائی 29.4 فیصد رہی۔اخراجات، محصولات اور گرانٹس میں اضافے کا امکان ہے۔بیروزگاری 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ مالی سال بیروزگاری 8.5 فیصد رہی۔دستاویز کے مطابق بجٹ خسارہ 7.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.6 فیصد تک محدود رہے گا۔