اسلام آباد (آن لائن) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری کا اعلامیہ جاری کردیا۔جاری اعلامیے کے مطابق اپریل 2024میں مکمل مجموعی طور پر پاکستان کے لیے 1 ارب 90 کروڑ ڈالرز جاری ہو جائیں گے، 3 ارب ڈالرز قرض پروگرامہو جائے گا، پاکستان کو غیر ملکی اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھانا ہوں گے، پاکستان زرِ مبادلہ کی مارکیٹ میں شفافیت اور اہلیت کو مضبوط بنائے گا، روپے کی قیمت انتظامی اقدامات کے ذریعے روکی یا کنٹرول نہیں کی جائے گی،پاکستان نے تحریری طور پر آئندہ بجٹ میں شرائط پر قائم رہنے کا یقین دلایا ہے، غیر ملکی زرِمبادلہ پر دبا ؤ کم کرنے کے لیے پاکستان کو اقدامات کرنا ہونگے، پاکستان کو توانائی کی قیمتوں کی مسلسل ایڈجسٹمنٹ کرنا ہو گی، پاکستان میں آئندہ مہینوں میں مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے، یو پولیٹیکل کشیدگی بڑھنے سے پاکستان بیرونی خطرات کا شکار رہ سکتا ہے، مہنگائی کم کرنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنا ہو گی، توانائی کے شعبے کو قابلِ عمل بنانے کے لیے بنیادی اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔ آئی ایم کے مطابق ریاستی ملکیتی اداروں کو گورننس بہتر کرنا ہو گی،موسمی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو بدعنوانی کے خلاف اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت میں برداشت کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں، قیمتوں سے متعلق عالمی مالیاتی حالات کی سختی کا سامنا ہو سکتا ہے، مہنگائی کی سطح مناسب اور سخت پالیسی سے اس میں کمی آسکتی ہے، جون 2024ء کے آخر تک 18.5 فیصد تک گر سکتی ہے۔
Load/Hide Comments



