اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر(نے سیمنٹ اانڈسٹری کو ٹریک اینڈ سسٹم نافذ کرنے کیلئے آخری وارننگ دیدی۔سیمنٹ انڈسڑی کو 30اپریل 2024 تک ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن جاری کی گئی،سیمنٹ انڈسٹری کو 31 دسمبر تک ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاز کرنا تھا تاہمتمام پروڈکشن لائنز پر سسٹم انسٹال نہ کیا جاسکا، سیمنٹ اندسٹری نے چئیرمین ایف بی آر سے ملاقات میں توسیع کی درخواست کی تھی۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی صنعت ٹی ایند ٹی ایس لگانے میں سنجیدہ ہے لیکن کچھ مسائل کا سامنا ہے، مہلت کی وجہ سے اس معاملہ پر مکمل عملدرآمد ممکن ہوگا۔
Load/Hide Comments



