اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی کے بجائے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع بلوچستان عوامی پارٹی کے مطابق چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،صادق سنجرانی پی بی 32 سے الیکشن لڑیں گے، بلوچستان عوامی پارٹی نے این اے 260 سے اعجاز سنجرانی کو ٹکٹ جاری کر دیا،اعجاز سنجرانی صادق سنجرانی کے بھائی ہیں،پارٹی ٹکٹ کی منظوری پارٹی صدر خالد مگسی نے دی۔
Load/Hide Comments



