وبائی امراض کے تدارک کیلئے مضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے کہا ہے کہ، علاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، صحت سے متعلق اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنا ہوگا،کہ وبائی امراض کے تدارک کیلیے مضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔؎اسلام آباد میں 2 روزہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وبائی امراض کے تدارک کے لیے مضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ پہلی عالمی ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے، تمام مندوبین کو شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔نگران وزیر صحت،ڈاکٹر ندیم جان نے سمٹ کے انعقاد سے متعلق انتھک محنت کی جس کے معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سسٹم کو وقت کے ساتھ مضبوط بنانا ہوگا، دنیا بھر میں صحت کے مسائل کا حل ضروری ہے، علاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، صحت سے متعلق اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وبائی امراض کے تدارک کیلیے مضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان موسمی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے مالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 30 ارب ڈالر سے زائد کانقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا مجبور ہو گئی کہ صحت کے معاملے پر اقدامات کرے،ہمیں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہو گا،،کورونا سے معاشی عدم استحکام پیدا ہوا، تمام ممالک کے یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کریں۔ سمٹ کے دوران صحت صحت سے متعلق مندوبین کو دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔افغانستان کے وزیر صحت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں مدعو کرنے پر شکر گزار ہیں، بیماریوں سے مقابلے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔افغان وزیر صحت نے کہا کہ ایڈز سمیت مختلف بیماریوں کے خلاف جدید طریقہ علاج پر توجہ دینا ہوگی، دنیا کو بہترین ہیلتھ سسٹم کی ضرورت ہے۔