ہم تو میدان میں اتر چکے، ن لیگ کا امیدوار کون ہے؟ بلاول بھٹو زرداری

لاہور(آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم تو میدان میں اتر چکے ہیں، ن لیگ کا امیدوار کون ہے؟لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی لاہور میں بھی الیکشن کیلیے تیار ہے۔ مل کر دن رات محنت کریں گے، عوام کی آواز بنیں گے۔میاں صاحب اہل ہیں یا نہیں؟ وکلا بتائیں گے۔ 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات ہو رہے ہیں، ہم تو میدان میں اتر چکے ہیں، ن لیگ کا امیدوار کون ہے؟ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سنا تھا این اے 127 میں ن لیگ کا راج ہے لیکن وہ یہاں نظر نہیں آ رہے، این اے 127 پر پی ٹی آئی بھی نظر نہیں آ رہی۔انکا کہنا تھا کہ اختلافات کو بھلا کر ایک ماہ سخت جدوجہد کرنی ہے۔ ہم پیچھے ہٹنے، گھبرانے، جھکنے اور ڈرنے والے نہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات سے بھاگنا مسلم لیگ ن کی عادت بن چکی ہے، ن لیگ چاہیے یا نہیں مگر ا?ٹھ فروری کو ہر صورت انتخابات ہوں گے۔ہم نے سنا تھا لاہور ن لیگ کا شہر ہے مگر یہاں تو مسلم لیگ ن نظر ہی نہیں ا?رہی، عوام اب ن لیگ والوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ عوام ذاتی دشمنی و سیاسی انتقام کی سیاست کو 8 فروری کو دفن کر کے نئے سفر کا ا?غاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاست دان اور سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے، ہم دس نکاتی عوامی معاشی معاہدے سیغربت، مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کریں گے۔بلاول بھٹو نے پاکستان سے بھوک مٹانے کے لیے بھوک مٹاؤ پروگرام بھی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم بنا تو تنخواہیں دگنی، پنجاب میں مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کریں گے جبکہ غریب اور مستحق افرد کو 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ نوجوانوں کی مالی مدد کے لیے یوتھ کارڈ لے کر ا?رہے ہیں، حکومت میں ا? کر دن رات محنت کریں گے اور عوام کی ا?واز بنیں گے، ہم سب کو ساتھ لے کرچلیں گے، ہم پیچھے ہٹنے، گھبرانے اور جھکنے والے نہیں۔بلاول نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ انتخابی منشور گھر گھر پہنچانے کا کام کریں اور لاہور کو بتائیں کہ پیپلزپارٹی میدان میں اتر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا تھا لاہور میں ن لیگ کا راج اور پی ٹی ا?ئی کا زور ہے مگر یہاں تو پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی اور جماعت میدان میں نظر نہیں ا?رہی۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ لاہور سے فتح حاصل کرنے کے بعد ہم اس شہر، اس صوبے کا قسمت بدلیں گے۔