ملک بھر میں سخت سردی میں بھی بجلی کی لوڈشیدنگ کا دورانیہ 10گھنٹے جا پہنچا

اسلا م آباد(آن لائن)ملک بھر میں سخت سردی رہنے کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،بجلی کی طلب 15500 میگاواٹ جبکہشارٹ فال 4770 میگاواٹ رہا۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سخت سردی میں ملک بھر میں دس گھنٹے تک لوڈ شیدنگ کی جارہی ہے ،آج بجلی کا شارٹ فال 4770 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی مجموعی طلب 15500 میگاواٹ ہے، مختلف ذرائع سے آج 1073 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ملک کے ترسیلی نظام میں جگہ جگہ فالٹ آر ہے ہیں، پن بجلی سے 660 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 1400میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، آئی پی پیز مجموعی طور پر 6500 میگاواٹ تک بجلی پیدا کررہے ہیں، نیوکلئیر سے 1600 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے ونڈ انرجی سے 500 میگاواٹ، بگاس سے 48 میگاواٹ، سولر سے 22 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے.