سان(آن لائن)سان فرانسسکو میں 28 جنوری کو خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم، انڈین قونصلیٹ کے دورے کے موقع پر سکھ فار جسٹس کا احتجاج، بھارتی قونصلیٹ کا محاصرہ، سینکڑوں گاڑیوں کی ریلی کے ذریعے احتجاج، سکھوں نے اپنے آزاد وطن کے حصول کیلئے بلٹ کی بجائے بیلٹ کا انتخاب کیا ہے۔سکھ فار جسٹس نے ریفرنڈم سے قبل سان فرانسسکو میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، بھارت سے آئی ہوئی این آئی اے کی ٹیم کے سان فرانسسکو میں انڈین قونصلیٹ کے دورے کے موقع پر سکھ فار جسٹس نے احتجاج کیا، سکھوں نے بھارتی قونصلیٹ کا محاصرہ کرلیا،سینکڑوں سکھ گاڑیوں کی ریلی کے ذریعے احتجاج کرنے بھارتی قونصلیٹ پہنچے تھے، ریلی میں شامل ایک فلوٹ پر مقتول اندرا گاندھی کے ساتھ انھیں قتل کرنے والے سکھوں کی تصاویر بھی نمایاں تھیں، سکھ رہنما گرپرونت سنگھ پنوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت ایک عرصہ سے سکھوں کو آزادی کے حصول سے روکنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، مودی نے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کی نئی لہر کو ہوا دی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ سکھوں نے ہمیشہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا جواب دیا ہے، تشدد ہمیشہ تشدد کو ہی جنم دیتا ہے، سکھوں نے اپنے آزاد وطن کے حصول کیلئے بولٹ کی بجائے بیلٹ کا انتخاب کیا ہے۔
Load/Hide Comments



