وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کو ہوگا،13 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا

اسلام آبا د(آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بھ کوہوگا،13 نکاتی ایجنڈے پر غور وغوض ہوگا،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں نگران وزراء شرکت کریں گے،اجلاس میں تقسیم کار کمپنیوں کی مینجمنٹ میں بہتری سے متعلق پاور ڈویڑن کی سمری زیر غور ائے گی،بے نامی لین دین ممانعت ایکٹ کے تحت اتھارٹی کے ارکان کا تقرر زیر غور آئے گا،اجلاس میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی اراضی وفاقی عدالتوں اور ٹریبیونلز کے لیے وقف کرنے کی سمری زیر غور آئے گی،سمارٹ فونز تک رسائی میں اضافے سے متعلق ڈرافٹ پالیسی زیر غور آئے گی،چیف ایگزیکٹو آفیسر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ کے تقرر کی سمری پر غور ہو گا،ذرائعکے مطابق سی ای او سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تقرر سے متعلق کابینہ کے گزشتہ فیصلے پر نظر ثانی ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ سرکاری اداروں پر کابینہ کمیٹی، سی سی ایل سی اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔