اسلام آباد(آن لائن)بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کرتے رہے، شیرافضل مروت کی آج عمران خان سے ملاقات طے تھی، عمران خان سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز اور شعیب شاہین ہی ملاقات کرسکتے ہیں، ملاقات کے بعد شیرافضل مروت نے پریس کانفرنس کرنی تھی۔ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے آج کی پریس کانفرنس بھی کینسل کردی گئی تھی۔کچھ دن قبل پی ٹی آئی نے شیرافضل کو پارٹی بارے بیان دینے سے بھی منع کیا تھا۔
Load/Hide Comments



