اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کی نائب صدرشیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹیکی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم کے امیدوار کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام متفقہ طور منظور کیا ہے، یقینی طور پر بلاول بھٹو زرداری پاکستان کیلئے سب سے بہترین انتخاب ہیں، وہ حقیقی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں، 2007 میں سیاست میں انٹری سے لیکر آج تک انہوں نے اپنی قابلیت اور کارکردگی سے اپنا لوہا منوایا ہے، انہوں نے کہا کہ2018 میں پارلیمنٹری سیاست میں آنے کے بعد وہ واحد عوامی آواز بن کر سامنے آئے، 2022 میں بطور وزیر خارجہ انہوں نے عالمی دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا اور ملک کی سفارتی تہائی کو ختم کیا، آج ملک جن مسائل اور تقسیم کاشکار ہے اس کا واحد حل بلاول بھٹو زرداری جیسی نوجوان قیادت ہی ہے، غربت، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے اور پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے قیام کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا انتخاب کریں، ہمیں امید ہے 8 فروری کو عوام چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جماعت اور امیدواروں کو ووٹ دیکر ان کو ملک کا نوجوان وزیراعظم منتخب کرے گے۔
Load/Hide Comments



