میلبرن (آن لائن) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے ڈیبیو ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی ریکارڈ بْک میں اپنا نام درج کروالیا۔سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوان آل راؤنڈ ر نے آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی پہلی ا ننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چھکے اور 9 چوکے بھی لگائے۔عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100 پلس رنز بنانے اور 10 پلس وکٹیں لینے والے محض تیسرے پاکستان کرکٹر بن گئے ہیں۔ نوجوان کرکٹر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50 پلس اسکور اور 5 پلس وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی پلئیر بھی ہیں۔اس سے قبل قومی ٹیم کے دو سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔
Load/Hide Comments



