الیکشن سے بھاگنے والے مقتدرقوتوں سے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ جولوگ الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں وہ مقتدر قوتوں سے مزیدتعلقات بڑھانا چاہتے ہیں،آئین و قانون کے تحت بروقت الیکشن کا انعقاد لازم ہے،بلاول بھٹو زرداری بے داغ لیڈر ہیں کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں،جن کے پاس کوئی راستہ نہیں وہ الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یہاں سینیٹرز پلوشہ خان اور شہادت اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔سینیٹرپلوشہ نے کہا کہ چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دس نکات پیش کئے ہیں،ملک کی رگوں میں نفرت کا زہر ہے اس کو ختم کریں اور ان پر مرہم رکھیں،عوام کو روزگار فراہم کرنا پی پی پی کی اولین ترجیح ہے،پی پی پی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا،پی پی پی پارٹی کے دور میں خوشحالی آئے سوات آپریشن میں متاثرین کی بحالی کی،پی پی پی قومی مفاد کو ذاتی انتقام پر ترجیح نہیں دیتی ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت میں آنے کے دعویدار وہ عوام کا سامنا نہیں کر سکتے،جس جماعت کو ملک کے مسائل کا ادراک نہیں وہ اقتدار میں آنے کے بگل بجائے جارہے ہیں،انتخابات سے پہلے جھرلو کی باتیں ہونا شروع ہو جائیں تو آگے کیا ہوگا،جو سیاسی جماعتیں انتخابات نہیں چاھتی وہ کھل کے بتائیں وہ کیا چاھتی ہیں،ایک جماعت لاہور سے باہر نہیں نکلی سندھ کے لوگوں ڈرائنگ روم میں بلایا جاتا ہے،ہم چاھتے ھیں 8 فروری سے پہلے خدشات دور ہوں،ہم چاھتے ہیں ملک میں امن و امان ہو کسی کی زندگی نہ جائے،انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ملک بھر انتخابات ہونے چاہئیں،وہ لوگ انتخابات سے بھاگنا چاھا رہے وہ مقتدر قوتوں سے مزید تعلقات بڑھانا چاھتے ہیں،ملک کی سیاسی قیادت میں بلاول بھٹو زرداری بے داغ ہیں،وہ لوگ انتخابات سے بھاگنا چاھتے ہیں جن کی عوام میں پزیرائی نہیں،پی پی پی نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے،اس موقع پر سینیٹر شہاد ت اعوان نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پی پی پی نے شروع کرایا،آئین اور قانون کے تحت انتخابات کا بروقت انعقاد لازم ہے،پیپلزپارٹی 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں میں بلاول بھٹو ایک بیداغ لیڈر ہیں،کسی کو مایوس ہونے ضرورت نہیں۔صرف وہ لوگ الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں جنہیں کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا.