موسم سرد،فنی خرابیاں،فیول،بجلی کی پیداوار حد سے کم ہوگئی

اسلام آبا د(آن لائن)شدید موسم، فنی خرابیاں، ناکافی فیول، بجلی کی پیداوار حد سے کم ہوگئی،کمزور سسٹم کے باعث بجلی کے ترسیل میں بھی مسائل شدت اختیار کر گئے،ملک کے مخلتف علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سسٹم کو بریک ڈاؤن سے بچانے کے لیے تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کاکم کوٹہ دیا جارہا ہے،بجلی کا شارٹ فال 6700میگاواٹ تک ہو گیا،بجلی کی مجموعی پیداوار 7800 میگاواٹ تک ہو گیا، بجلی کی طلب 14 ہزار 500 میگاواٹ تک ہے، مظفر گڑھ پاور پلانٹ 2690 میگاواٹ کا بند پڑا ہے، کوٹ ادو پاور پلانٹ کا لائسنس کی مدت ختم ہونے پر بند ہے،1648 میگاواٹ کا کوٹ ادو 2022 سے بند پڑا ہے،پن بجلی کی پیداوار میں 80 فیصد تک کمی ہوئی ہے، سرکار تھرمل پاور پلانٹس 4 ہزار کے بجائے 1300 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھر صرف 5000میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،ایل این جی اور کوئلے کے کمی کے باعث آئی پی پیز بھی 30 فیصد کم بجلی پیدا کررہے ہیں، جنوب سے شمال بھی بجلی کی پیداواری توازن گڑبڑ کا شکار ہے۔