میرے تمام پاکستانیوں کو امن اور ترقی کا نیا سال مبارک ہو،وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی

راولپنڈی (آن لائن)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے پیغام میں کہا ہے کہ میرے تمام پاکستانیوں کو امن اور ترقی کا نیا سال مبارک ہو،میری دعا ھے 2024 سب کے لیے استحکام اور ہم آہنگی کے دور کا آغاز کرے، میں اس تاریک اورکٹھن وقت میں اپنے خیر خواہوں اور چاہنے والوں کی حمایت اور دعاؤں کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،میں ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اصولوں اور اقدار کے لیے کھڑا رہا ہوں.