نواز شریف عوام کے امیدوں کی آخری کرن ہیں،جاوید لطیف

مانانوالہ(آن لائن)سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف اور متوقع امیدوار ن لیگ پی پی 142 سید سجاد حسین شاہ کے ہمراہ حلقہ کے مختلف دیہاتوں میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی معروف شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد نے سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف امیدوار برائے قومی اسمبلی ن لیگ حلقہ این اے 115 اور متوقع امیدوار ن لیگ پی پی 142 سید سجاد حسین شاہ کا گل پاشی کرتے ہوئے فقید المثال استقبال کیا اور ن لیگی قیادت سے سید سجاد حسین شاہ کو شاہ کو ن لیگ کا ٹکٹ دینے کا بھی مطالبہ کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی امید کی آخری کرن میرے قائد میاں نواز شریف ہیں جو ملک کو مسائلستان سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ملک بھر سے پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی شیخوپورہ میاں نواز شریف کے شیروں کا قلعہ ہے ہمارے سیاسی مخالفین ہماری عوام خدمت سیاست کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں آپنے حلقے کی عوام کے مسائل ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر حل کیئے ہیں اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں انشاء اللہ آئندہ بھی کامیاب ہو کر آپنے حلقہ کے تمام چھوٹے بڑے دیہاتوں کی عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا ٹائی ٹائیٹینک ڈوب چکا ہے اب انتشار خان اور حواری ٹولے کی سیاست کے تابوت میں 8 فروری کو آخری کیل ٹھونک کر ہمیشہ کے لیئے لیئے سیاست کا بوریا بسترگول کر دیں چوبیس کروڑ عوام آج بھی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو آپنی امید کی کرن سمجھتے ہیں شیخوپورہ میں جلد قائد میاں نواز شریف اور مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے سید سجاد حسین شاہ متوقع امیدوار ن لیگ پی پی 142 نے بھی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل جیون پورہ خورد شہباز ولانہ۔وائس چیئرمین میاں جاوید۔کونسلز فیصل جٹ اور کونسلر خلیل ولانہ اور دیگر درجنوں افراد اور معززین علاقہ نے بھی سید سجاد حسین شاہ متوقع امیدوار ن لیگ پی پی 142 کی مکمل حمایت کا اعلان کیا.