پاکستان اور بھارت آج پیر کوجوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کریں گے

اسلام آبا د(آن لائن)پاکستان اور بھارت آج پیر کو ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کریں گے، جوہری فہرستوں کا تبادلہ 1988 کے پاک بھارت کے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملہ کی ممانعت کے معاہدے کے تحت کئے جائیں گے،سفارتی ذرائع کے مطابق آج (پیر کو)پاکستان اور بھارت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا 33 واں تبادلہ کریں گے،ہاکستان اور بھارت کے مابین یکم جنوری 1992 کو پہلی مرتبہ جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا تھا،فہرستوں کے تبادلہ کی وجہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملے کی ممانعت پر اتفاق ہے،دونوں ممالک اپنی اہنی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہائی کمشنز کے زریعہ کرتے ہیں۔