راولپنڈی (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحدہے، سب سے جھوٹا سیاست دان راولپنڈی کا بہروپیا ہے،بہروپیا لال مفلر بہروپیا پہنتا ہےعمران خان اور شیخ رشید نے لوگوں کو سرکاری املاک جلانے کے لیے اکسایا ہے۔آر او 56 کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ہم نے 35 سالوں سے عوام کی خدمت کی ہے، این اے 56 میں تمام وارڈز ہمارے ساتھ ہیں جن لوگوں کو عوام نے 6 بار وارڈز میں منتخب کیا ان کا حال بہت برا ہے راولپنڈی کے دو میگا پراجیکٹ 23 سالوں سے تاخیر کا شکار ہے راولپنڈی کے ایک جھوٹے شخص کا راولپنڈی میں کوئی ووٹ نہیں، وہ اسلام آباد میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 سے 2023 تک سب کو پتہ ہے کس نے بنایا، شہر میں ترقیآتی کام ہم نے کروائے،پانی کا 30 ارب روپے کا منصوبہ بھی ہم ایشن ڈویلپمنٹ کے تعاون سے مکمل کریں گے،ٹی بی ہپستال اور راولپنڈی کے نالہ لئی کو ہم مکمل کریں گے، آئی جے پی روڈ کو بھی ہم نے فوری مکمل کیا پاکستان کی تاریخ کا سب سے جھوٹا سیاست وہ ہے جو راولپنڈی کا بہروپیا ہے لال مفلر بہروپیا پہنتا ہے، وہ ہر دفعہ کہتا ہے کہ نالہ لئی مکمل کرے گے کیوں نہ مکمل کیا 23 سالوں سے اس کا خواب مکمل نہیں ہوا، مشرف کے ساتھ، جمالی کے ساتھ اور خان کا ساتھ بھی یہ ہی رہا۔حنیف عباسی نے کہا کہ میٹرو بس اسٹیشن کو جلانے والے آج کہاں ہے، یہ قومی کا قیمتی سرمایہ ہے عمران خان اور شیخ رشید نے لوگوں کو سرکاری املاک جلانے کے لیے اکسایا ہے،سلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے پارٹی کے اندر ہونے والی باتیں بھی دو سے تین دن میں ختم ہو جائیں گی ہمارے شہداء کے مجسموں، سرکاری املاک، پولیس کی گاڑیوں کو جلانے والے معصوم ہیں کیا نوجوان نسل کی ڈیڑھ سال تک آبیاری کی گئی، ڈرٹری ہیری کس کا کہا جاتا تھا 9 مئی کے حوالے سے لوگ ابھی بھی مفرور ہیں، کیا ہم گرفتاریوں کے دوران روئے سیاست کی جنگ میں گرفتاریاں بھی ہوتی ہیں اور سیاست دان جیل بھی جاتے ہیں ہم کسی سے ووٹ لینے کے لیے کوئی قسم نہیں دیتے، ہم نے خدمت کی سیاست کی ہے لوگوں کے ساتھ چلنے اور خدمت کی سیاست کی وجہ سے لوگ ہمارے ساتھ ہیں.
Load/Hide Comments



