پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہر پاکستانی کو منشور سازی کے عمل میں شامل کرلیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہر پاکستانی کو منشور سازی کے عمل میں شامل کرلیا ہے۔تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ (ن) نے منشور کی تیاری کے لئے وسیع مشاورت شروع کی ہے مسلم لیگ (ن) ایک جماعت کا نہیں پاکستان کا منشور بنارہی ہے ہر پاکستانی کو دعوت ہے کہ وہ تجاویز سے پاکستان کی مدد کرے ہر شعبے کے ماہرین اپنی تجاویز دے سکتے ہیں 5 جنوری تک اندرون وبیرون ملک ہر پاکستانی قابل عمل تجاویز دے سکتا ہے.ڈیجیٹل پورٹل لانچ کر دیا ہے http://pmln2024.com۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی، قانونی اصلاحات، فراہمی انصاف، معیشت،صنعت وتجارت، زراعت، توانائی، آئی ٹی،آبی وغذائی تحفظ پر تجاویز دیں۔تعلیم صحت، کھیل، امور نوجوانان، خواتین کی بہبود وترقی، بلدیاتی اداروں پر سفارشات دی جاسکتی ہیں۔انسانی حقوق اور اقلیتیں، جمہوری انتظامی اصلاحات، سیاحت، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کو بہتر بنانے میں اپنی رائے دیں، پوپو لیشن مینجمنٹ، سٹنٹڈ گروتھ، خارجہ امور، سمندر پارپاکستانی، مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے شعبوں میں قابل عمل تجاویز دیں غربت، مہنگائی، بے روزگاری، ذرائع ابلاغ، قومی سلامتی، تعمیر وترقی، مواصلات کے شعبوں میں سفارشات دے سکتے ہیں مزدوروں، محنت کشوں اور کسانوں کے مسائل، وفاق اور صوبائی ہم آہنگی کے لئے تجاویز کا خیرمقدم کریں گے احتساب، کرپشن کا خاتمہ، تاریخ، قومی ورثہ اور کلچر، وفاق اور صوبائی ہم آہنگی کے لئے قابل عمل سفارشات دے سکتے ہیں سی پیک، خصوصی افراد کے لئے اقدامات، پاپولیشن مینجمنٹ کے شعبوں میں تجاویز دی جاسکتی ہیں #بہتر_کل_بنائیں _مل_کر