بے نظیر بھٹو شہید کی امن اور برداشت کی پالیسی ہی جمہوریت کی اصل روح ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ شہیدبے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی آبیاری اور عوامی خدمت کی درخشندہ مثالیں قائم کیں،بے نظیر بھٹو نے آمریتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عوام کو انکے آئینی اور جمہوری حقوق واپس دلائے،ہم بے نظیر بھٹو کی جرات اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی امن اور برداشت کی پالیسی ہی جمہوریت کی اصل روح ہے،پیپلز پارٹی بے نظیر کے مشن کی تکمیل کیلئے عوام کے شانہ بشانہ اپنی جدوہمیشہ جاری رکھے گی۔