چوہدری نثار اور ان کے بیٹے کی کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے

اسلام آبا د(آن لائن) این اے 53 راولپنڈی سے سابق وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان کے کاغذات منظورکر لئے گئے،سابق وزیر داخلہ کی طرف سے چوہدری کامران عزیز،چودہری ظہور ایڈووکیٹس بطور اٹارنی پیش ہوئے،سابق وزیر داخلہ کے کاغذات پر کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا،صوبائی سیٹ پی پی 10 سابق وزیر داخلہ چودہری نثار کے بیٹے چو ہدری تیمور کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔