فیصل آباد(آن لائن)سابق اپوزیشن لیڈر و امیدواربرائے ایم این اےNA-104راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے نہ صرف الیکشن جیتے گی بلکہ پارٹی قائد میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور و مرکز عوامی خدمت ہے، میاں نواز شریف ہی پاکستان کو درپیش گھمبیر مسائل کا حل کر سکتے ہے،آن لا ئن کے مطا بق ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے قائداعظم محمدعلی جناح ؒ اورقائدمیاں محمدنوازشریف کی سالگرہ کے موقع پر حاجی ہدایت علی انصاری کے ڈیرے پرزیرانتظام سینئرنائب صدرشعبہ خواتین کلثوم رفیع منعقدہ تقریب میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ میرامشن حلقہ عوام کی خدمت ہے۔عوام کی محبتوں اور اعتماد کا بھرم رکھنا میرا مشن ہے جب تک میری سانسوں میں حرارت ہے حلقہ عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ قائد میاں محمد نواز شریف نے میری پارٹی اور عوامی خدمات کے پیش نظر مجھ پر جو اعتماد کیا ہے وہ کارکنوں اور حلقہ عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوا درپیش گھمبیر مسائل کا حل میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق اختیار کی گئی پالیسیوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔ ملک کے غیور اور باشعور عوام آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ الزامات کی سیاست کرنے والے عوام کے دلوں سے میاں محمد نواز شریف کی محبت ختم نہیں کر سکتے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور و مرکز عوامی خدمت ہے۔(ن) لیگ میدان عمل میں ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود ملکی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت و جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور اب بھاری اکثریت سے نہ صرف الیکشن جیتے گی بلکہ پارٹی قائد میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے۔ میاں نواز شریف کے خلاف جوسازش کی گئی وہ اصل میں پاکستان کے خلاف سازش تھی وہ انتقام کی سیاست دفن کرکے پاکستان آئے ہیں ملک مسائل کاحل صرف اور صرف میاں نواز شریف کی قیادت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اقتدار میں آکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کئے۔
Load/Hide Comments



