ہم تقسیم، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرکے مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں، بلاول بھٹوزرداری

نواب شاہ (آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرانے سیاستدان ملک کا ماضی اور نوجوان مستقبل ہیں، ہمیں تاریخی بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کرنا ہے۔ مسائل بہت زیادہ ہیں مگر ان کا حل موجود ہے، ہم تقسیم، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرکے مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں،اسلام آباد میں 17وزارتوں کی آئینی طور پر کوئی ضرورت نہیں، ان سالانہ ان 17وزارتوں میں 3سوارب روپے خرچ ہوتا ہے، ہم انوزارتوں کو بند کریں گے۔ نوابشاہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب پورا ہوتے دیکھ رہا ہوں، ہم مل کرمحنت کریں گے، ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے، ہم عوام کی تکالیف اور مسائل کو حل کرسکتے ہیں، ہم اس وقت کافی مسئلوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرانے سیاستدان ملک کا ماضی اور نوجوان مستقبل ہیں، ہمیں تاریخی بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کرنا ہے، معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنا ہے، محنت اور لگن سے ہی پاکستان اپنا منفرد مقام بنائے گا، ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، لوگوں کو مہنگائی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مزدوروں کے لیے مزدور کارڈ اور نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ لائیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور متعارف کرایا ہے، بے روزگاری کے خاتمیکے لیے اصلاحات متعارف کرائیں گے، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے گی، کسان خوشحال ہوگا تو ہم دنیا کا مقابلہ کرسکیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، تعلیم اور روزگار نوجوانوں کا حق ہے، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست ختم کریں تو مسائل حل ہوں گے، کسان خوشحال ہوگا تو ہم دنیا کا مقابلہ کرسکیں گے، خواتین اور نئی نسل نے ہی ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت تاریخی معاشی بحران ہے، پاکستان کو موسمی تبدیلی کی وجہ سے خطرہ ہے، ہمالیہ میں برف پگھلے گی اور عوام کو نقصان ہوگا۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، پورے ڈویلپمنٹ کے نقشے میں ہم تبدیلیاں لیکر آئیں گے، ہم ماڈرن ٹیکنالوجی استعمال کریں گے،تاکہ ذرائع معیشت کو بچاسکیں۔ سابق وزیرخارجہ کہنا تھا کہ ہم ماضی کی طرح معیشت کو خوشحالی کی جانب لیکر آئیں گے، گھروں اور دکانوں میں کام کرنے والوں کا حق ہے کہ انکو پنشن ملے، یوتھ کارڈ اور یوتھ مرکز نوجوانوں کو مدد فراہم کریں گے، یوتھ مرکز میں ڈیجیٹل لائبریری،مفت وائی فائی ہوگا، یوتھ مرکز میں ثقافت اور دوسرے شعبوں کیلئے سہولت دستیاب ہوگی، ہم اپنے نوجوانوں کویوتھ مرکز میں ٹریننگ کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلام آباد والے بابو کہتے ہیں ہمارے پاس پیسے نہیں، ہمارے پاس اتنے وسائل ہیں کہ ہم مسائل حل کرسکتے ہیں، اسلام آباد میں 17وزارتوں کی آئینی طور پر کوئی ضرورت نہیں، ان سالانہ ان 17وزارتوں میں 3سوارب روپے خرچ ہوتا ہے، ہم ان 17وزارتوں کو بند کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت نفرت اور تقسیم کی سیاست چل رہی ہے، نفرت،تقسیم کی سیاست کو چھوڑ کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ ملک اور عوام کی قسمت بدل سکیں۔