سینیٹ اجلاس آج ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ اجلاس آج (منگل کو) صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اجلاس کے لئے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردی گیا ہے۔دی موشن پکچرز ترمیمی بل 2023 اور ڈیپازٹ پروٹیکشن کوآپریشن ترمیمی بل 2023 متعارف کروائے جائیں گے۔بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2023 اور اسٹیبلشمنٹ آف اسپیشل کورٹ اورسیز پاکستانیز پارٹیز بل 2023 بھی متعارف کروائے جائیں گے۔ایوان میں چکن گوریا وائرس سے نمٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی پر توجہ مبذول کرائی جائے گی۔اوورسیز کی واپسی کے نتیجے پر سرٹیفیکیٹ کی حکمت عملی پر بھی توجہ مبذول کروائی جائے گی.