سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس کل(منگل) کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس چیئرمین سینیٹر حاجی ہدایت اللہ کی سربراہی میں کل بروز منگل پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے سابق ڈی جی شیر افضل مروت کی تعیناتی سمیت ان کے خلاف شکایات اور نیب کیسز کے حوالے سے متعلقہ حکام کمیٹی کو بریفنگ دیں گے اجلاس میں ڈی جی ایف جی ای ایچ اے ادارے کے جاری منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے۔