اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین سیٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے 22 نومبر کو رزمک، شمالی وزیرستان اور 3 نومبر کو پسنی، بلوچستان میں شہید ہونے والے جوانوں کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا،صدر مملکت نے لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد کو خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نے لانس نائیک پردم ولی کو بھی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیاصدر مملکت نے شہداء کو وطن کیلئے جام شہادت نوش کرنے، خدمات پر قوم کی جانب سے سراہا،صدر مملکت نے شہداء کی بہادری اور وطن کیلئے محبت پر بھی اْنہیں خراج عقیدت پیش کیاصدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا.
Load/Hide Comments



