کراچی (آن لائن) رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کراچی کے حلقے این اے 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے سب سے زیادہ ایم کیو ایم
پاکستان نے مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلیے دو روز کی توسیع کردی گئی، لیول پلیئنگ فیلڈ پر ضلع غربی میں بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف جماعتوں سے ملرہے ہیں اس سے کوئی دوسرا مطلب نہ نکالا جائے۔
Load/Hide Comments



