حج اسپانسر شپ اسکیم، تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مطلوبہ درخواستیں موصول نہ ہونے پر تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسپانسر شپ اسکیم کی تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کیا جائے گا۔25 ہزار کے کوٹے پر صرف 31سو 61درخواستیں موصول ہوسکیں۔ذرائع کے مطابق 21 ہزار 839 درخواستیں مذید وصول کی جائیں گی۔سرکاری ریگولر حج اسکیم کے تحت 63ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی۔ریگولر اسکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کا ابھی ایک روز باقی ہے۔ریگولر اس سکیم کے تحت خوش نصیب عازمین حج کا فیصلہ قرعہ اندازی سے کیا جائے گا۔کوٹے سے زائد درخواستیں موصول ہونے کے سبب ریگولر حج سکیم میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ حج کے خواہش مند اب اسپانسر شپ اسکیم کے ذریعے فریضہ حج ادا کر سکتے ہیں۔ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بیرون ملک سے ڈالرز میں درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اسپانسر شپ اسکیم قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہے۔