لاہور (آن لائن)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب رہا، لاہور کے اکثر مقامات پر بارش ہوگئی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلی فلائٹ میں 48 فلیئرز فائر کیے گئے، پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش کردی گئی ہے۔ آج صبح لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا، مصنوعی بارش کے لیے دوسری فلائٹ تھوڑی دیر میں ہوگی، مصنوعی بارش کے لیے ہمارا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا لیکن اگر اس کے لیے ہمیں پیسے خرچ بھی کرنے پڑتے تو میں بالکل بھی نہیں ہچکچاتا۔محسن نقوی نے بتایا کہ نگران وفاقی حکومت منصوعی بارش کے تجربے پر کام کررہی تھی، لاہور کیتقریباً 10 علاقوں میں مصنوعی بارش ہوئی ہے، اب دیکھیں گے مصنوعی بارش کا کتنا اثر ہوتا ہے، ہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیم کے شکرگزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد یہ تھا کہ بارش ہوجائے تاکہ یہ اسموگ بیٹھ جائے کیونکہ اسموگ بیٹھتی ہے تو 5،7 دن تک اس کا اثر رہتا ہے، ہم آج رات تک اس کے مکمل نتائج دیکھنے کیبعد آگے کا فیصلہ کریں گے۔
Load/Hide Comments



