اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 122 لاہور کی حلقہ بندی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے شہری کرامت علی کی درخواست پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٓائندہ سماعت تک جواب آنے دیں پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ الیکشن شیڈول کا تو فی الحال امکان دکھائی نہیں دے رہا۔ درخواست گزارکے وکیل تیمور اسلم عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی.
Load/Hide Comments



