اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس کے دوران انتخابات ملتوی کرانے کے سلسلے میں کمیشن پر الزامات مسترد کرتے ہیں۔یہ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ھے۔ الیکشن کمیشن کے 8 فروری کو الیکشن کروانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔لہذڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر اور انکی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی جو کہ الیکشن شیڈول کا اہم جز ہے۔ تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولیت کی جا سکے۔پی ٹی آئی کی طرف سے ڈی آر اوز اور آر اوز کے تقرر کو چیلنج کرنے اور ان کی تقرری کی معطلی کے بعد کی صورتحال پر کمیشن نے غور کیا۔ جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔موجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو کسی بھی طور ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
Load/Hide Comments



