اسلام آباد(آن لائن) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے حوالے سے عدلیہ کے احکامات کو الیکشن کمیشن نے دیکھنا ہے، عدالتی احکامات کے تحت آج ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا عمل رک گیا ہے، الیکشن مہم کے لئے سیاسی جماعتوں کو 54 دن دینا ہوتے ہیں، سیاسی جماعتوں کو 54 دن کا عرصہ 16 دسمبر 2023ء سے 8 فروری 2024ء تک بنتا ہے، ہماری طرف سے الیکشن کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں،ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو مالی، انتظامی سہولت اور سیکورٹی فراہم کریں گے، الیکشن کمیشن کو پہلے 10 ارب روپے جاری کئے گئے، 17 ارب 40 کروڑ روپے مزید مانگے گئے جو دوسرے دن ہی جاری کر دیئے گئے، ہماری کمٹمنٹ میں کوئی لغزش نہیں، ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا عمل عدلیہ کے احکامات پر رکا ہے جو عدلیہ نے ہی حل کرنا ہے، پروگرام میں گفتگو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہمسیکورٹی کے معاملات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہمارے 23 جوان شہید ہوئے، اس اندوہناک واقعہ کی پوری قوم نے مذمت کی،2008ء کے انتخابات بھی بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے، تمام سنجیدہ معاملات کے باوجود ہم سمجھتے ہیں کہ انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہو سکتے ہیں، ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ انتخابات کیلئے سیکورٹی فراہم کریں۔ مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو سیکورٹی خطرات ہیں، مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تمام سیاسی رہنما?ں کو سیکورٹی فراہم کریں، الیکشن کیلئے سیکورٹی فراہم کرنے کی پوری استعداد رکھتے ہیں، دہشت گردی کی کارروائیوں کے حوالے سے افغان حکومت سے ہمارے متعلقہ ادارے رابطے میں ہیں، افغانستان مختلف دہشت گرد گروہوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے لئے بھی خطرہ ہیں،ہم صرف سیکورٹی نہیں بلکہ قومی سلامتی کو بھی محفوظ بنائیں گے.
Load/Hide Comments



