سیٹ ایڈجسٹمنٹ معاملہ، آئی پی پی نے پارٹی رہنماؤں کے حلقوں کی فہرست ن لیگ کے حوا لے کر دی

لاہور(آن لائن) آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پارٹی رہنماؤں کے حلقوں کی فہرست ن لیگ کے حوالیکر دی ۔مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی ی پی) کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہوا، ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، سعد رفیق، عطا تارڑ اور ملک احمد خان نے شرکت کی جبکہ آئی پی پی کی جانب سے اسحاق خاکوانی،عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مشاورت ہوئی اور آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پارٹی رہنماؤں کے حلقوں کی فہرست ن لیگ کے حوالیکر دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی پی پی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مختلفآپشنز پر غور کیا گیا اور دونوں جماعتوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے چند روز میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دے دی جائے گی، جمعہ کو ن لیگ اور آئی پی پی کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس دوبارہ ہونیکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لودھراں جبکہ علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے الیکشن لڑیں گے، فرخ حبیب فیصل آباد سے انتخابات میں حصہ لیں گے، فرخ حبیب کو عابد شیر علی والے حلقے کی بجائے کسی دوسرے حلقے سے ایڈجسٹ کیا جائیگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسحاق خاکوانی وہاڑی جبکہ فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ سے الیکشن لڑیں گی،گل اصغر اور احسان ٹوانہ خوشاب سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے جبکہ ذوالفقار چکوال سے، محمد انور اٹک سے اور صمصام بخاری اوکاڑہ سے الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری نوریز شکور ساہیوال سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں جبکہ ہاشم ڈوگر، طالب نکئی اور آصف نکئی قصور سیالیکشن میں حصہ لیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مراد راس لاہور اور خالد محمود شیخوپورہ سیالیکشن لڑنا چاہتے ہیں جبکہ ایاز خان نیازی خانیوال اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سیالیکشن میں حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل اور محمود مولوی کراچی سے الیکشن لڑیں گے جبکہ فیاض چوہان راولپنڈی اور اجمل چیمہ فیصل آباد سے الیکشن میں حصہ لیں گے، اس کے علاوہ مامون جعفرحافظ آباد اور رانا نذیر کامونکی سے الیکشن لڑیں گے.