افغان عبوری حکومت دہشتگردوں کو پناہ دے رہی ہے،مرتضی سولنگی

اسلام آباد(آن لائن)نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت کے آنے کے بعد دہشتگردی میں اضافہ ہوا،کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،چند عناصر دہشتگردوں کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغان عبوری حکومت دہشتگردوں کو پناہ دے رہی ہے۔دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ایک سوال پر نگران وفاقی وزیراطلاعات نے کہا انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔انہوں نے کہا ملک میں انتشار پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔کچھ عناصر چاہیتے ہیں کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو۔انتخابات کے حولے سے قیاس آرائیوں سے اجتناب کیا جائے۔