اللہ نے کرم کیا نواز شریف کو بلا آخر انصاف مل گیا، میاں جاوید لطیف

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اللہ نے کرم کیا کہ نواز شریف کو بلا آخر انصاف مل گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو انصاف ملتے ملتے بہت دیر ہوئی، پھر بھی اللہ نے کرم کیا کہ ن لیگی قائد کو بلاآخر انصاف مل گیا۔انہوں نے کہا کہ خوشی کے ساتھ غم بھی ہے کہ پاکستان کا کیا حال کر دیا گیا۔میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ یہ نیکی بھی کریں کہ ان کرداروں کو سامنے لایا جائے جو سابقہ فیصلوں کے پیچھے تھے۔اْن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حقائق سامنے لائے جائیں کہ ان فیصلوں کے پیچھے کون سی مقامی اور بین الاقوامی قوتیں تھیں۔