اسلام آباد(آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگیں،یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، ٹوٹا باسمتی چاول، دال چنا، چینی، سفید چنے عام مارکیٹ سے مہنگے ہیں، دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا عام مارکیٹ سے 19 روپے 66 پیسے مہنگا ہے، عام مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2820 روپے 34 پیسے میں فروخت ہورہا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو تھیلا 2840 روپے میں دستیاب ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے 20 روپے تک مہنگی فروخت ہورہی ہے،عام مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے میں فروخت ہورہی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی فی کلو 155 روپے میں دستیاب ہے۔
Load/Hide Comments



