میڈیا میں آنے والا الیکشن شیڈول جعلی ہے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور میڈیا میں آنے والا الیکشن شیڈول جعلی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پرنٹ والیکٹرانک میڈیا پر وقتا فوقتا الیکشن کے حوالے سے جھوٹے بیانات جاری ہو رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والے الیکشن شیڈول درست نہیں ہے اسی طرح کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن سے کسی بھی ذریعہ سے منسوب بیان پر توجہ نہ دی جائیاور نہ ہی ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان سمجھا جائے ترجمان الیکشن کمیشن اس کی پرزور تردید کرتا ہے کہ الیکشن کا شیڈول ابھی جاری نہیں کیا ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا شیڈول جعلی ہے.