جو 190ملین پونڈ کھا جائے وہ صادق اور امین ہوگا؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جو 190ملین پونڈ کھا جائے وہ صادق اور امین ہوگا؟بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے با ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لاڈلے کے لیے صبح 8 بجے عدالت لگتی تھی اور رات 8 بجے وہ کہتے تھے ابھی حاضری کا موڈ نہیں، ہم انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 5 منٹ لیٹ ہو جاتے تو ضمانت خارج ہوجاتی تھی۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جو بگاڑ پیدا کرے اسے جیل میں بھی 10کمروں پر مشتمل سب کچھ فراہم کیا جاتا ہے۔ ملک کی چولیں ہلانے والا اب بھی لاڈلا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کیا اْس وقت جو نا انصافی ہوئی اس کی تلافی ہوسکتی ہے، نواز شریف کو بار بار سزا دی جاتی رہی اور 2017ء میں انصاف کا قتل ہوا۔ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہاآج خوشی ہے کہ 45 سال بعد ذوالفقار بھٹو کے عدالتی قتل کا کیس سنا جارہا ہے،5سال بعد ذوالفقاربھٹو کے عدالتی قتل کا کیس سنا جارہا ہے لیکن کیا اس وقت جو ناانصافی ہوئی اس کی تلافی ہوسکتی ہے؟ کیا ہم نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کے لیے 45 سال انتظار کریں؟