آئندہ حکومت یہودی ایجنٹ سے پاک ہو گی: جے یو آئی

لاہور (آن لائن) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ آئندہ حکومت یہودی ایجنٹ سے پاک ہو گی،مو لانا فضل الرحمن کے حکم پر جے یوآئی پنجاب نے عام انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، آئندہ حکومت میں مو لانا فضل الرحمن کا کرداراہم ہو گا، انتخابات میں جے یو آئی بڑی پارٹی ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں عوام یہودی ایجنٹو ں کو عبر تناک شکست دیں گے اور اللہ تعالی کے کرم اور فضل سے آئندہ اسمبلی اورحکومت یہودی ایجنٹ سے پاک ہوگی چار سا ل تک علما ء کو گا لیا ں نکالنے والا آ ج نشان عبر ت بن چکا ہے۔ مو لانا فضل الرحمن کی سیا ست کا خا تمہ کا خوا ب دیکھنے والا آ ج اپنی پار ٹی کیسربراہی سے بھی محروم ہو گا ہے۔