پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاند لی کا الیکشن کمیشن نوٹس لے،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن مین بھر پور دھاندلی ہوئی، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابا ت پر بہت سے سوالات کھڑے ہوئے ہیں ۔ انتخابات میں زبردست دھاندلی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن اس کا نو ٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ ان ا نتخابات میں ایک بار پھر سلیکشن ہوئی۔ اس جماعت نے اب یہ ثابت کر دیا کہ یہ بیساکھیوں کے سہارے چلنے والی ہے۔ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہ اس جماعت کے کس شخص میں لڑنے کی صلاحیت نہیں تھی۔ کیا کبھی کوئی مفرور شخص بھی انتخابات لڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا آٹھ فروری پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہو گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صاف شفاف انتخابات کے خواہاں ہیں۔