اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے۔ انٹرا پارٹی انتخابات میں بیضابطگی کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج ہفتے کو الیکشن کمیشن آفس بند ہوتا ہے لہذا آئندہ چند دنوں میں چیلنج کریں گے۔