اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی راہنما اکبر شیر بابر 13 سال بعد پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔اکبر بابر پارٹی کے بانی راہنما ؤ ں کے ہمراہ پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ پہنچے۔اکبر بابر کو دیکھ کر پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹر یٹ کے دروازے کھل گئے۔اس موقع پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہناتھا انٹرا پارٹی الیکشن کی معلومات لینے آیا ہوں۔ کاغذات نامزدگی، ووٹرلسٹ، الیکشن کے طریقہ کار کی معلومات حاصل کرنی ہیں، اکبر ایس بابر کاکہنا تھا کئی بانی ارکان الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ ہفتے کے روز انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں۔
Load/Hide Comments



