اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا خواتین ہر میدان میں اپنے مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، سال 2020 اور سال 2021 میں قانون میں ہونے والی ترامیم نے خواتین کو مضبوط کیا ہے۔فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں خواتین کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کا کہنا تھا اس بات پر خوشی ہوئی کہ فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں خواتین کی تعلیم کے عمر کی کوئی قید نہیں، نگران حکومت میں خواتین کو 100 دن پر مشتمل اپنا پلان دے رکھا ہے، جیسے بچوں اور مردوں کے حقوق لازمی ہیں ایسے خواتین کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صحت کے حوالے سے دسمبر میں ایپلیکیشن لانچ کریں گے۔ خواتین کے مسائل کے حوالے سے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا ڈیوائسسز کے حوالے سے جنسی حراسگی کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ بدقسمتی سے دیہات میں رہنے والی خواتین کی آواز کو نہیں سنا جاتا۔ کشمیری خواتین کے نہ صرف حقوق کی پامالی جاتی ہے بلکہ حقوق کو صلب کر لیا گیا ہے۔ کشمیری خواتین آزادی کے لیے اب بھی لڑ رہی ہیں،ان کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، اسلام آباد نے خواتین کو مکمل حقوق دے رکھے اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ حضرت خدیجہ اور حضرت فاطمہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے عملی مثال ہیں۔
Load/Hide Comments



