اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیدار نہیں ہوں گے،انٹراپارٹی انتخابات میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا،توشہ خانہ کیس میں سزا کی وجہ سے انٹراپارٹی الیکشن میں بطور چیئرمین نیا امیدوار ہوگا، تحریک انصاف پارٹی چیئرمین اور نائب چیئرمین اور تنظیمی عہدوں پر انتخابات ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کی تنظیمی امور اور فیصلوں کی توثیق خود کریں گے،سزا ختم ہونے پر دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی بحثیت چیئرمین انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لیں گے،نئے چیئرمین کے لیے نام کا فیصلہ خود چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے،پارٹی میں نئی شمولیت اور ٹکٹوں کے سب فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔
Load/Hide Comments



