پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ماتحت ادارہ ہے، مرتضی سولنگی

اسلام آباد (آن لائن) نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و وزیر پارلیمانی امور نے سینیٹ اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی بے بی فارمولہ ملک کے حوالے سے تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ماتحت ادارہ ہے درآمد شدہ دودھ کے معیار کا تعین کرنا پی ایس کیو سی کے اسٹینڈرڈ ڈائزیشن ونگ کاکام ہے پاکستان میں فارمولہ ملک بہت کم تیار ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ فارمولہ ملک کی درآمد پر 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خرچ ہوتے ہیں، تقریباً 15 ہزار ٹن فارمولہ ملک درآمد ہوتا ہے فارمولہ ملک کے حوالے سے سینیٹر صاحبان نے بہت اہم باتیں کی ہیں کچھ حالات میں ماں بچے کو دودھ نہیں پلا سکتی خدانخواستہ اگر ماں کا انتقال ہو جائے تو مجبوراً بچے کو فارمولہ ملک پلانا پڑتا ہے، اس پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ماں کے دودھ کا کوئی متبادل نہیں ہے دنیا میں پاکستان دودھ کی پیداوار میں چوتھے نمبر پر ہے ماں کے دودھ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء اجلاس میں ثانیہ نشتر کی جانب سے اٹھائے جانے والے اہم نکات پر بات کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر نے بہت اہم نکات اٹھائے ہیں پارلیمان کی اجتماعی دانش سے یقیناً حکومت کو رہنمائی ملتی ہے ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں کسی قسم کی کمی نہیں پارلیمان کی اجتماعی دانش سے یقیناً حکومت کو رہنمائی ملتی ہے۔ مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں کسی قسم کی کمی نہیں ہے پنجاب کے پاس 39 لاکھ 24 ہزار 367 میٹرک ٹن گندم موجود ہے سندھ کے پاس 8 لاکھ 17 ہزار 394 میٹرک ٹن، خیبر پختونخوا کے پاس 2 لاکھ 15 ہزار 82 میٹرک ٹن گندم موجود ہے بلوچستان کے پاس 89 ہزار 354 میٹرک ٹن گندم موجود ہے پاسکو کے پاس 17 لاکھ 18 ہزار 177 میٹرک ٹن گندم موجود ہے پاسکو اور صوبائی محکمہ خوراک کے پاس مجموعی طور پر 67 لاکھ 64 ہزار 374 میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔پرائیویٹ اسٹاکس میں پنجاب کے پاس 3 لاکھ 37 ہزار 270 میٹرک ٹن، سندھ کے پاس 93 ہزار 165 میٹرک ٹن، خیبر پختونخوا کے پاس 14918 میٹرک ٹن اور بلوچستان کے پاس 4157 میٹرک ٹن گندم موجود ہے مجموعی طور پر پرائیویٹ اسٹاکس میں گندم کے ذخائر 4 لاکھ 49 ہزار 510 میٹرک ٹن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کے مجموعی ذخائر 72 لاکھ 13 ہزار 884 میٹرک ٹن ہیں درآمد شدہ گندم کے پرائیویٹ سٹاک 10 لاکھ 33 ہزار 845 میٹرک ٹن ہیں صوبوں میں گندم کی سپورٹ پرائس مختلف ہے پنجاب میں سپورٹ پرائس 4600 روپے جبکہ سندھ میں 4700 روپے ہے درآمد شدہ گندم کی قیمت کم ہے، اس لئے وافر مقدار میں گندم موجود ہے۔