نارووال(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ فورتھ انڈسٹریل انقلاب سے آئندہ 20برس میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی جو گزشتہ 200سال سے زیادہ ہو گی اگلا دور روبوٹ ٹیکنالوجی کا ہوگا،کمپیوٹر انسانی ذہنوں کے سامنے مصنوعی ذہانت کے طور پر کھڑا ہوگا جو انسانی ضروریت کی چیزیں بنائے گا۔ نارووال میں معیشت کے حوالے سے منعقدہ نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یونیورسٹی آف ناروول کا ملک کی بہتیر ین انجنئرنگ یونیورسٹی میں شما ر ہو تا ہے، معیشت کا تعلق آنیوالی نسلوں سے ہو تا ہمیں آنیوالی تبدیلوں کے اثرات کو سمجھنے کی ضرورت ہے، آنیوالی وقت کی جدت کا مقابلہ کرنے کیلیئے ہمیں اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا،ہمیں اپنی صلاحیتوں کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فورتھ انڈسٹریل انقلاب سے آئندہ 20برس میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی جو گزشتہ 200سال سے زیادہ ہو گی، کانفرنس میں آئی ٹی کے طلباء کی کثیر تعداد میں شرکت خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ اگلا دور روبوٹ ٹیکنالوجی کا ہے زندہ قوم کی حثیت سے یہ ہم پر فرض ہے کہ آنیوالی اتنی بڑی تبدیلی سے کچھ سیکھیں، جدیدٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے،مصنوعی ذہانت سے روبوٹ انسا نی ضرورت کے مطابق چیزیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور انڈسٹری کے شعبے کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا،کمپیوٹر انسانی ذہنوں کے سامنے مصنوعی ذہانت کے طور پر کھڑا ہوگا جو کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے پیداواری صلاحیت بڑھ جائیگی،آٹومیشن سے روزگار کے متبادل ذرائع پیدا ہو ں گے۔انہو ں نے کہا کہ انجیئرنگ یونیورسٹیاں نوجوانوں کیلئے فنی تربیت کا اہتمام کریں.
Load/Hide Comments



