کراچی (آن لائن) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ نوجوان قیادت ہوگی تو ملک بہتری کی طرف جائے گا، 20 ایکڑز رقبے پر مشتمل اسٹار اسپورٹس کمپلیکس ضلع ملیر کے لوگوں کے لیے کھیلوں کا بہترین مرکز ثابت ہوگا، کراچی نیبر ہڈ امپورنمنٹ پروجیکٹ کے تحت اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپلیکس کو ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے، اگلے ہفتے تین اور اسپورٹس کمپلیکس کراچی کے شہریوں کو دیں گے، یہ بات انہوں نے اسٹار اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، پیلز پارٹی ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری دل محمد، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن جان محمد بلوچ، ابراہیم حیدری ٹاؤن کے چیئرمین نذیر بھٹو، وائس چیئرمین رفیق داؤد جت، پروجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن اور دیگر مقامی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کراچی میں کام نہیں ہوتا 20 ایکڑز پر محیط کمپلیکس کا دورہ کریں،یہ جگہ بنجر تھی صرف مٹی اور کچرہ نظر آتا تھا یہاں جس جگہ پر مٹی اور دھول اڑتی تھی اب یہاں پر بچے کھیل سکیں گے،خواتین بچے اور بزرگ اب کھلی فضا میں واک کر سکیں گے، ہم لیاری میں ککری گراؤنڈ کھارادر میں بلقیس ایدھی پارک اور گزری میں بین الاقوامی طرز کے گراؤنڈ کا افتتاح کیا ہے، اسٹار اسپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال گراؤنڈ، کرکٹ گراؤنڈ، والی بال کورٹ، پریکٹس پچ، کیفے ٹیریا اور واکنگ ٹریک سمیت متعدد سہولیات فراہم کی گئی ہیں، عوام کی پراپرٹی کو محفوظ کر کے شہریوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، شہر میں جلد تین نئے گراؤنڈ کا افتتاح کرینگے، بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا ایک ایک جیالہ اس شہر کی خدمت کرے گا، ہم چاہتے ہیں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے،انہوں نے کہا کہ اس گراؤنڈ کو ہم کویڈ کے دوران انتقال کرجانے والے پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی مرتضی بلوچ کے نام منسوب کررہے ہیں،ضلع ملیر کی تنظیم نے اس میگا پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں ہماراساتھ دیا، پیپلزپارٹی ہر علاقے میں بلا تفریق کام جاری رکھے گی، عوام کے اثاثوں کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات اٹھاجارہے ہیں، آنے والا وقت ہمارے لیے بہتر ثابت ہوگا، میئر کراچی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول بھٹو صاحب اور آصف زرداری میں کوئی اختلافات نہیں، پیپلز پارٹی ایک تھی ایک ہے اور ایک رہے گی، بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک حقیقت تھی ایک حقیقت ہے اور ایک حقیقت رہے گی کیونکہ یہ خدمت کے منصوبے لے کر میدان عمل میں آتی ہے، انہو ں نے کہا کہ یہ سندھ حکومت ہی ہے جس نے 3200 میگا واٹ بجلی تھر کے کوئلے سے پیدا کی ہے اور تھر کے اندر ایک سماجی انقلاب لائی ہے، میئر کراچی نے کہا کہ ہم بلا امتیاز و تفریق کراچی کی 246 یوسیز میں کام کریں گے اور شہریوں کی بہتر سے بہتر خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments



