حیدرآباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اگر عمران خان کے بغیر الیکشن ہوئے تو کوئی قبول نہیں کرے گا الیکشن کمیشن اور اعوان صدر نے الیکشن میں تاخیر کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور ان سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔وہ اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ پہلے سے منصوبہ بندیکا حصہ ہے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے پڑے تو کروائیں گے اور ان آرڈر کو چیلنج کررہے ہیں عمران خان پارٹی کے تاحیات چیئرمین ہیں پیپلز پارٹی کی لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ ہمارے کیسز نہ چھیڑو وہ خیبرپختونخوا میں بھی جلسے کررہے ہیں تو ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہے باپ بپٹے کے ڈرامے ہوں یا اتحادیوں کے سب آپس میں ایک ہی ہیں ساری جماعتیں مل کر عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے ڈرامے کررہی ہیں تمام تر مشکلات صرف اور صرف پی ٹی آئی کے لیے ہیں جسٹس باکر ہمیں بھی لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے ہم پر غبارے اڑانے پر بھی دہشتگردی کے مقدمے بنائے گئے ہم نے کبھی پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی تو پھر سندھ میں ہمیں کیوں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments



